پاکستان میں جاپان کے سفیر MATSUDA KUNINORI نے افغانستان سے غیرملکی شہریوں کے انخلاء میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا ہے ۔
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے ساتھ بدھ کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان سے جاپانی شہریوں اور ان کے کارکنوں کے بروقت انخلاء پرپاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ علاقائی امن کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پریقین رکھتا ہے اور یہ گزشتہ چار دہائیوں سے چالیس لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلاء کیلئے سہولت ڈیسک چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے اورسہولیات فراہم کررہا ہے ۔