نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اٹھارہ سال سے کم عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی ہدایات پر نظرثانی کی ہے۔ان ہدایات کے مطابق بارہ سے سترہ سال کی عمر کے کم قوت مدافعت والے افراد کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔ این سی او سی نے کورونا کی موجودہ صورتحال اور صحت کے شعبے پر بڑھتے ہوئے دبائو کے تناظر میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا دائرہ کار تیرہ شہروں سے بڑھا کر ستائیس شہروں تک کردیاگیا ہے۔دیگراحتیاطی تدابیر میں ضروری خدمات کے علاوہ تمام تجارتی سرگرمیاں رات آٹھ بجے کے بعد ختم ہوجائیں گی ، بازار ہفتے میں دو روز بند رہیں گے۔
تمام تجارتی سرگرمیاں رات آٹھ بجے کے بعد ختم ہوجائیں گی ، بازار ہفتے میں دو روز بند رہیں گے۔این سی اوسی
Sep 01, 2021 | 23:03