وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کی ملاقات,ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو. وزیرِ اعظم عمران خان نے بلوچستان میں امن و امان کی صوتحال میں مزید بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایات جاری کیں.
وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام کیلئے تاریخ میں پہلی دفعہ بڑا ترقیاتی پیکیج پیش کیا گیا.
وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان بلوچ کسانوں کی معاونت کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں زراعت کی ترقی یقینی بنائے گا.