راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران خواب غفلت سے باہر آئیں، وزراء کی تعداد آئین اور قانون کی پابندی کی حد کو پار کر گئی ہے، شہباز شریف نے نواز شر یف کے بیانیے کو زمین بوس کر دیا ہے۔ سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کے سیلاب میں آئیں گے۔ بھارت سے تجارت اور دوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے۔ بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں میں چندہ لے کر دنیا کو انگشت بدنداں کر دیا ہے۔ سندھ کا کوئی بھی وزیر عوام میں جانے کی جرات نہیں کر سکتا۔ سیلابی تباہی پر بھی کمپنی کی مشہوری کا مقابلہ جاری ہے۔
وزراء کی تعداد آئین وقانون کی پابندی کی حد کو پار کر گئی ہے: شیخ رشید
Sep 01, 2022