اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)یورپی یونین نے پاکستانی طلباء کی بڑی تعداد کو یورپی یونیورسٹیوں میں سکا لر شپ پر بھیجا، رواں بر س 166 پاکستانی طلبا نے یو رپین یو نیو رسٹیو ں میں سکا لر شپ حا صل کی ۔تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان میں یورپی یونین کے وفد نے 2022 میں ای یو کے فلیگ شپ ایرسمس منڈس جوائنٹ ماسٹر اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کی روانگی سے قبل تقریب کا انعقاد کیا۔رواں سال اب تک کی سب سے زیادہ تعداد میں 166 پاکستانی طلباء جن میں 86 مرد اور 80 خواتین نے یورپی یونین کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لییسکا لر شپ حاصل کیے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس پروگرام نے نہ صرف ایرسمس منڈ س جوائنٹ ماسٹر سکالرشپ ہولڈرز ، ایلومینی اور ایرسمس کے درمیان نیٹ ورکنگ کا موقع بھی فراہم کیا۔ یو رپ یو نین کے چارج ڈی افیئرزسیلر تھا مس نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ آج ہم ان نوجوانوں اور خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو ایرسمس پلس کے ذریعے تعلیمی اور ثقافتی سفر کا آغاز کریں گے جو تکمیل کے بعد علم میں اضافے اور بھرپور تجربے کے ساتھ واپس آئیں گے یہ پروگرام ان کے مستقبل کی پیشہ ورانہ زندگی میں بڑا فائدہ مند ثابت ہوگا۔یورپی یونین کے چارج ڈی افیئرزنے مزید کہااسکالرشپ کے انتخاب کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانی طلباء اچھی طرح سے تیار ہیں اور پاکستانی یونیورسٹیاں انہیں عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ضروری مہارت فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خاص طور پر خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کے مزید طلبا نے ایر سمس پلس پروگرام تک رسائی حاصل کی ہے۔اس سال 133 ممالک سے 3,013 طلباء کو ایرسمس منڈس جوائنٹ ماسٹر اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا گیا۔ پاکستان اسکالرشپ دینے والے دنیا میں پہلے نمبر پر تھا اور اسکالرشپ کی درخواستوں کے لحاظ سے سرفہرست ملک رہاہے۔یہ یورپی یونین میں نوجوان پاکستانیوں کی گہر ی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے۔