اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عمر مسعود الرحمن نائب صدر ایف پی سی آئی کی وفاقی جمہوریہ نائیجریا کے ہائی کمشنر اے ایم بی محمد بیلو ابیوئے سے ہائی کمیشن اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ، وفود کے تبادلوں سمیت زرعی آلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فارماسیوٹیکل، سیاحت اور ٹیکسٹائل نائیجیریا اور پاکستان کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نائیجرین ہائی کمشنر کاپاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پردلی افسوس کا اظہار اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عمر مسعود الرحمن نے نائیجرین ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان اور نائیجریا کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات ہیں،ہائی کمشنر
Sep 01, 2022