راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شہر میں انسداد ڈینگی کیلئے بڑے پیمانے پرخصوصی صفائی کا کام شروع کرا دیا ،نالہ لئی کے کناروں پر کوڑا کرکٹ کی صفائی ،نالیوں کی ڈی سلٹنگ ،خالی پلاٹوں کی صفائی اورکھڑے پانی کو ختم کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرزنے کام جاری کر دیا ،ساتھ ہی قبرستانوں میں جھاڑیاں نکالنے اور چونا ڈالنے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔