لاہور(اسپورٹس رپورٹر)ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے کہا ہے کہ ان کا خواب تھا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کریں۔ میرا خواب تھا کہ میں پاکستان کی طرف سے کھیلوں تاہم پھر میں ہانگ کانگ منتقل ہو گیا،اب ہانگ کانگ کی نمائندگی کرتاہوں اور ہانگ کانگ ہی میری ٹیم ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ کیلئے ہم سب بہت پرجوش ہیں، میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں دوسری مرتبہ کھیل رہا ہوں، یقین ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف میچ میں اچھا کھیلیں گے۔ بابراعظم اس وقت کرکٹ کا ایک بڑا ستارہ بننے جا رہا ہے، وہ تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں اور کپتانی میں ذمہ داری لیتے ہیں، میں بیٹنگ اور کپتانی میں بابر اعظم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتا ہوں ، بائولنگ میں شاہین آفریدی پسند ہیں، جیسی وہ بائولنگ کرتے ہیں وہ شاندار ہے۔
خواب تھا پاکستان کی نمائندگی کروں‘میچ کیلئے پرجوش: نزاکت خان
Sep 01, 2022