ڈائمنڈ جوبلی ا سپورٹس  فیسٹیول اختتام پذیر

Sep 01, 2022


کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوشن نیٹ ورک اورا سپورٹس یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈائمنڈ جوبلی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کا تیسرا اور آخری دن آج مکمل ہوا، سخت مقابلے کے بعد وہاڑی نے فاٹا کو سات ریسوں سے جیت لیا۔والی بال میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا، آٹھ والی بال میں اور کبڈی میں چارنے ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد شکارپور میں کیا گیا، ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں میں جسمانی کھیلوں کا شعور اجاگر کرنا تھا۔ ٹورنامنٹ میں شریک سماجی شخصیات کا کہنا تھا کہ اس طرح کے صحت مند کھیلوں کو تسلسل کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوشن نیٹ ورک کے سی ای او نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں سے نکال کر صحت مندانہ سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے نوجوانوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ ان کی صحت اور معاشرے میں مثبت اثرات مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر موجود صابر کھوسو نے کہا کہ آج کے نوجوان کل کے ہیرو ہیں۔ آج وہ اپنے آپ میں ایک ستارہ دیکھتے ہیں، آج کا کھیل ان کے مستقبل میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ معزز شہری اس قسم کی سرگرمی کو سراہتے ہیں۔

مزیدخبریں