کراچی ( کامرس رپورٹر) سونیری بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 28 اگست 2022 کو مری میں منعقدہ اپنے 193ویں اجلاس میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے ششماہی کیلئے بینک کے مختصر عبوری مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی۔جون 2022 کو ختم ہونے والے ششماہی کیلئے بینک کا منافع قبل از ٹیکس (PBT) 1,864ملین روپے اورمنافع بعد از ٹیکس (PAT) 545 ملین روپے ہے جوگذشتہ سال اسی مدت میں بالترتیب3,027 ملین روپے اور 1,822ملین روپے تھا ۔ حالیہ مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 0.4940روپے فی حصص ہے جوگذشتہ تقابلی مدت میں1.6529 روپے فی حصص تھی۔ششماہی کیلئے بینک کی خالص مارک اپ آمدنی5,200ملین روپے ہے ،جو گذشتہ سال اسی مدت کے 5,705ملین روپے کے مقابلے میں8.86فیصد کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس کمی کا کلیدی عنصر بڑھتی ہوئی شرح سود سے اسپریڈز پر دباؤ اور مجموعی بیلنس شیٹ کینئی قیمت پر وقت کا فرق تھا۔ اس مدتکیلئے نان مارک اپ آمدنی 1,904ملینروپے رہی جو گذشتہ تقابلی مدت میں2,051ملین روپے تھی ۔نان مارک اپ اخراجات گذشتہ مدت کے مقابلے میں14.65 فیصد نمو کے ساتھ5,733 ملین روپے تک محدود رہے۔ 30 جون 2022 کو بینک کا نیٹ ایڈوانسز پورٹ فولیو 201,400ملین روپے رہا،جو سال2021 کے آخر کی سطح سے 21.70فیصد بلند ہے۔ بینک کے غیر فعال قرضوںاورکل ایڈوانسز کا تناسب 4.53 فیصد(دسمبر 2021: 5.95 فیصد) ہے ، جس میں مخصوص کوریج 76.08فیصد(دسمبر 2021: 76.51 فیصد) ہے ۔بینک کے ڈپازٹس میں 31 دسمبر 2021 کے مقابلے میں10.63فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیااور 30 جون 2022 کو 445,864 ملین روپے تھے۔ کرنٹ اکاؤنٹس مکس بہتر ہوکر جون 2022میں 29.02 فیصدرہا،جو دسمبر 2021 میں 27.17فیصد تھا ۔مدت کے آخر میں کرنٹ اکائونٹس 129,369 ملین روپے رہے،جو سال2021 کے اختتام پر 109,494 ملین روپے تھے ۔دسمبر 2021 کے مقابلے میںبینک کے مدت کے اختتامی قرضے 17.942بلین روپے کی کمی کی نشاندہی کرتے ہیںجبکہ 30 جون 2022 کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے مجموعی لاگتیںگذشتہ تقابلی مدت کے 6.28فیصدکے مقابلے میں9.45 فیصد تک بڑھ گئیں ۔فنانس ایکٹ 2022 کے ذریعے متعارف کرائی گئی تبدیلیوں کے نتیجے میں، اس مدتکیلئے بینک کی مؤثر ٹیکس کی شرح نمایاں طور پر بڑھ کر70.78فیصد( ششماہی 2021: 39.80 فیصد )ہو گئی، کیونکہ اس کے نتیجے میںبینک کو موجودہ مدتمیں پچھلے ادوار کے اخراجات سمیت، ہونے والے اضافی اخراجات کو پورا کرنا تھا۔اگرچہ معیشت میں ترقی کی مجموعی رفتار سست پڑ گئی ہے ، بینک نے اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا جاری رکھا ہے ۔ مختصر سے درمیانی مدت میں کارکردگی سود کی شرح کے نظام میں ہونے والی تبدیلیوں سے متاثر ہوتی رہے گی اور بینک قرض دینے اور نمو کیلئے خطرات پر مبنی نقطہ نظر پر عمل جاری رکھے گا۔ اثاثوں کی بک پرنئی قیمتوں کے تعین سے انتظامیہ کو توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسپریڈز پر دباؤ بتدریج کم ہو جائے گا۔ بینک افراط زر کے دباؤ میںاخراجات کنٹرول کرنے کے اقدامات جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ سال کے بقیہ حصے میں اپنے مطلوبہ KPIs کو حاصل کیا جا سکے ۔
سونیری بینک کا 2022 کے ششماہی نتائج کا اعلان
Sep 01, 2022