لاہور(اسپورٹس رپورٹر)ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میںزیادہ سے زیادہ رنزبنانے کااعزازسری لنکاکے سنتھ جے سوریاکے پاس ہے۔ انہوںنے25میچوںکی24اننگز میں1220رنزبنائے جن میں6سنچریاںاور3نصف سنچریاںشامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور130رنزہے۔دوسرے نمبرپرپرسری لنکاکے کمارسنگاکارانے24میچوںکی23اننگز میں1075رنزبنائے جن میں4سنچریاں اور8نصف سنچریاںشامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور121رنزہے۔تیسرے نمبرپربھارت کے سچن ٹنڈولکرنے 23 میچوںکی21اننگز میں971رنزبنائے جن میں2 سنچریاں اور7نصف سنچریاںشامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور114 رنزہے۔ چوتھے نمبرپرپاکستان کے شعیب ملک نے17میچوںکی15اننگز میں786رنزبنائے جن میں3 سنچریاں اور3نصف سنچریاںشامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور143رنزہے۔پانچویں نمبرپربھارت کے روہیت شرمانے22میچوںکی21اننگز میں745رنزبنائے جن میںایک سنچری اور6نصف سنچریاںشامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور111*رنزہے۔
اچھا سبق سیکھا‘آئندہ میچز میں محتاط رہوں گا:بھونیشور کمار
لاہور(اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی قانون کے حوالے سے بھارتی فاسٹ بائولر بھونیشور کمار نے کہا کہ اس قانون سے ہم نے اچھا سبق سیکھا ہے اور آنے والے بڑے میچز میں محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی، یہ ان چند مواقع میں سے ایک ہوتا ہے جب آپ میچ جیت سکتے ہیں یا ہار سکتے ہیں کیونکہ آخری کے اوورز دونوں ہی اننگز میں کافی اہم ہوتے ہیں، یہ معاملہ ہماری اگلی ٹیم میٹنگ میں ضرور زیر بحث آئے گا۔
سنتھ جے سوریا کاایشیاکپ میں زیادہ رنزبنانے کااعزاز بر قرار
Sep 01, 2022