پہلی ششماہی ‘وفاقی ٹیکس محتسب کے ریکارڈ 75 ازخود نوٹس  

Sep 01, 2022


لاہور(کامرس رپورٹر) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ تعداد میں 75 ازخود نوٹس لیے تاکہ ٹیکس دہندگان کو ایف ٹی او کے دائرہ کار کے اندر اولین ترجیح میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ گزشتہ روز ایف ٹی او کے اعزازی کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے تاجر برادری کے ساتھ آگاہی سیشن سے میںکہی۔ انہوں نے کہا کہ زیر جائزہ مدت کے دوران ملک بھر سے ایف بی آر کے عہدیداروں کے خلاف بدانتظامی، حد سے زیادہ یا مبالغہ آمیز ٹیکس اور دیگر ناانصافیوںکی کل 3 ہزار شکایات درج کرائی گئیں۔ ایف ٹی او کے مشیروں نے ان میں سے 2650 شکایات کا مقررہ مدت کے اندر ازالہ کیا۔ ایف ٹی او کے دائرہ کار میں شکایات کے ازالے کی مدت اب 60 دن سے کم کر کے صرف 40 دن کر دی گئی ہے جس سے شکایات کو تیزی سے منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے گا۔ ایف ٹی او کی مداخلت پر کسٹمز نے ضبط شدہ گاڑیوں اور سامان کی نیلامی سے 5 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا۔ اسی طرح ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو 8 ارب روپے کے ریفنڈز کی ادائیگیاں کیں جبکہ کئی دیگر اہم فیصلوں سے نجی شعبے کو بہت زیادہ فائدہ پہنچایا۔ مہر کاشف یونس نے کہا کہ ایف ٹی او نے موجودہ نیٹ ورک کے علاوہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے 5 نئے علاقائی دفاتر بھی قائم کیے ہیں تاکہ شکایات کنندگان کا وقت کا ضیاع نہ ہو۔ ایف ٹی او خود ٹیکس دہندگان کے وکیل ہیں، بزنس کمیونٹی ان کی طرف سے دی گئی۔ مفت سروسز سے بھر پور فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ٹی او نے واضح کیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے کسی ناانصافی اور کوتاہی کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں