لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے پھلوں کی پیدوار میں اضافہ کیلئے بڑے منصوبے پر 22کڑوڑ 30لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبہ پر مجموعی طور پر 36کڑور روپے لاگت آئے گی منصوبے کے تحت مختلف پھلوں خاص طور پر کینو نما نیمو اور کینو کی پیدوار میں اضافہ ہے منصوبے کے آغاز کے بعد متعلقہ پھلوں کی پیدوار میں اضافہ کیلئے پودے کی اونچائی (میٹر)، پودے کا پھیلاؤ ، شجرہ،سٹاک کا دائرہ، پھلوں کا وزن ، پھل کا سائز (سینٹی میٹر)، چھلکے کی موٹائی (سینٹی میٹر)، چھلکا فیصد عمر،پھل دار پودے کی تعداد پر خصوصی توجہ دی جائے گی جس کے بعد پیدوار میں یقینی اضافہ ہو جائے گا۔ اس حوالے سے پھلدار درختوں پر خصوصی طور پر مخصوص سپرے بھی کیا جا ئے گا تا کہ وہ کیڑوں مکوڑوں کے حملوں سے بچ سکے ۔
پنجاب حکومت کا پھلوں کی پیدوار میں اضافہ کیلئے 22کڑوڑ 30لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ
Sep 01, 2022