ڈالر 2 سونا 1500 روپے سستا ، سٹاک مارکیٹ تیز 

Sep 01, 2022


کراچی (کامرس رپورٹر) آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرضوں کی منظوری ملنے کے بعد روپے کی قدر میںاضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 1.37روپے کمی سے 220.12روپے کی سطح سے گر کر218.75روپے  کی سطح پر آ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت220.50روپے سے گھٹ کر218.50روپے کی سطح پر آگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 3.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 222.50روپے سے کم ہو کر219.00روپے ہو گئی جبکہ4.50روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 260.50روپے سے کم ہو کر256.00روپے پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 18ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد 1715 ڈالر فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت1500روپے کمی سے 1لاکھ 39 ہزار اور دس گرام سونے کی قیمت1286روپے کمی سے1لاکھ  19ہزار 170روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1520 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں155.89پوائنٹس بڑھ کر42351.15پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 76.40پوائنٹس  اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 16003.41پوائنٹس  پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 92.58پوائنٹس  بڑھ کر29077.87 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 500.93پوائنٹس اضافے کے بعد 70346.75 پر بند ہوا۔ کاروبار میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 20ارب 22کروڑ 94 لاکھ 76 ہزار 411 روپے  کا اضافہ ہوا اور مجموعی سرمایہ 70کھرب 34ارب 95کروڑ 62لاکھ 10ہزار 231روپے ہو گیا۔

مزیدخبریں