ڈینگی، صفائی،پرائس چیکنگ، پولیو بڑے چیلنجز ہیں، کمشنر عامر جان 

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویڑن محمد عامر جان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے اہم ہدایات جاری کیں۔ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعدکمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا کہ لاہور کے بڑے چیلنجز ڈینگی، صفائی و پرائس چیکنگ اور پولیو ہیں۔
 کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے میکانزم وضع کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں صفائی صورتحال پر صبح پانچ بجے انسپیکشن کرونگا۔ انتظامیہ آگاہ رہے۔ لوگوں کے مکمل احتیاط اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے کرونا سے نمٹیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن