علی گیلانی کی آج پہلی برسی جعلی مقابلے میں 3کشمیری شہید

سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز شوپیاں میں3بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان پہلے ہی بھارتی فوجیوں کی تحویل میں تھے جنہوں نے انہیں ضلع کے علاقے ناگہ بل میں لے جاکر ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔دوسری جانب غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک مزاحمت کے قائد سید علی گیلانی کی پہلی برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج یکم ستمبر کو مکمل ہڑتال کی جائے گی اورسرینگرکے علاقے حیدر پورہ کی طرف مارچ کیا جائے گا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے گزشتہ برس یکم ستمبر کو بھارتی پولیس کی حراست میںحیدر پورہ سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پرجام شہادت نوش کیاتھا جہاں انہیں ایک دہائی سے زائد عرصے تک مسلسل نظربند رکھا گیا۔حریت قیادت نے کہاکہ سید علی گیلانی کو کشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ ایک ایسے ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...