پنڈدادنخان تحصیل بھرمیں سیلاب زدگان کی امدادکیلئے امدادی کیمپ 

Sep 01, 2022


پنڈدادنخان(نامہ نگار)پنڈدادنخان تحصیل بھر میں سیلاب زدگان کی امدادکیلئے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں روزانہ لاکھوں روپے نقدی ،آٹا ،چینی،گھی،دالیںاورکپڑوں کی شکل میں لوگ بڑی تعدادمیں عطیات جمع کرارہے ہیں پنڈدادنخان میں سیلاب زدگان کے لیے مرکزی امدادی کیمپ شیخ نوازش شہید چوک میں قائم کیا گیا ہے جہاں پرر وز انہ خواتین،بچوں سمیت لوگوںکی بڑی تعداد اپنے عطیات جمع کرا رہی ہے سابق تحصیل ناظم پنڈداد نخا ن چوہدری عابداشرف جوتانہ،کرنل ر زاہدشیرازی، راجہ اکبرمنڈاھر نمبردار،راجہ نوشیروان لاکھوں رو پے اس مرکزی امدادی کیمپ میں آکرجمع کراچکے ہیںاسسٹنٹ کمشنرپنڈدادنخان ملک نورزمان نے بھی اس مرکزی امدادی کیمپ کا دورہ کیااس موقع پرانہوں نے پنڈدادنخان کی عوام سے امدادی کاموں میں بھرپورحصہ لینے کی اپیل کی اورکہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی غیورعوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہے انہوں نے کا میا ب فنڈریزنگ پرانجمن تاجران پنڈدادنخان اور میڈ یا نمائندگان کو خراج تحسین پیش کیا دارالعوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان میں بھی زیراہتمام انجمن غلامان مصطفی والکرم فرینڈزوتحریک حی علی الفلاح اورپیر محمدانورقریشی ہاشمی کی زیرسرپرستی میںاورمفتی بشیر ا  حمدکرم ومولانا لئیق احمدچشتی کی معاونت میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے امدادی کیمپ قائم کیا گیا ہے جس میں لوگ بڑی تعداد میں امداد جمع کرا رہے ہیں۔

مزیدخبریں