نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرینڈ ہوم  نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

 لاہور(اسپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔36 سالہ کرکٹر نے نیوزی لینڈ کرکٹ سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ نے گرینڈ ہوم کوسنٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کر دیا۔
کولن ڈی گرینڈ ہوم نے بتایاکہ مسلسل انجریز کی وجہ سے میرے لیے مشکلات بڑھ گئی تھیں، ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے میری خدمات دستیاب رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن