گوادر (بیورو رپورٹ)ملک بھر کی طرح گوادر میں بھی یوم دفاع جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا جس کا مقصد وطن عزیز کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔ان اخیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن( ر) جمیل احمد نے یوم دفاع کے مناسبت سے منعقدہ تیاریوں اور انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ ، بوائزاور گرلز اسکولوں اور کالجوں کے سربراہان سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر نے کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ضلع بھر میں مختلف تقریبات منعقد ہونگیں۔
یوم دفاع ملی جوش وجذبے کے ساتھ منائیں گے:ڈپٹی کمشنر گوادر
Sep 01, 2022