لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 43 رنز سے شکست دیکر سپر فور مرحلے کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے 193 رنز ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ ٹیم مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر 151 رنز بناسکی۔بابر حیات نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، کنچٹ شاہ 30، ذیشان علی 26 رنز کےساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔ بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، رویندرجدیجہ اور اویش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے 2 وکٹوں پر 192 رنز بنائے تھے ، ویرات کوہلی نے 59 رنز کی اننگز کھیل کر فارم کو بحال کیا۔ سوریا کمار یادیو نے 26 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ کے آر راہول نے 36 جبکہ کپتان روہت شرما نے 21 رنز بنائے۔ ایوش شکلا اور محمد غضنفر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ایشیا کپ : بھارت نے ہانگ کانگ کو ہرا کر سپر فور مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرلیا
Sep 01, 2022