لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھاکر محکمے کا نام روشن کرنے والے اتھلیٹ اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں بہترین مواقع اور ٹریننگ سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائےگا۔ ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کی بروقت ترقیوں پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ اضلاع اور ریجن کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے سالانہ شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس سپورٹس بورڈ بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔