نیو یارک(نوائے وقت رپورٹ)ا قوام متحدہ کے سربراہ برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ افغانستان کو غربت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا سامنا ہے جس میں 60 لاکھ افراد قحط کے خطرے سے دوچار ہیں۔ انہوں نے عطیہ دہندگان پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی معاشی ترقی کے لیے مالی امداد بحال کریں اور افغانوں کو موسم سرما گزارنے میں مدد کےلئے فوری طور پر 77 کروڑ ڈالر فراہم کریں۔نصف سے زائد افغان آبادی کو امداد کی ضرورت جبکہ ایک کروڑ 90 لاکھ کے قریب افراد کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما کےلئے فوری طور پر 61 کروڑ40 لاکھ ڈالر درکار ہیں۔