کوئٹہ( این این آئی) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں حکومتی اداروں کو بحالی وامدادکیلئے بہترین کام کی ضرورت ہے بارشوں سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے‘ بحالی کیلئے دیانت واخلاص سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔گیس ،بجلی ،موبائل نیٹ ورک کی بحالی کیلئے حکومتی اداروں کو جانفشانی سے کام کرنا چاہیے ،الخدمت فاﺅنڈیشن جماعت اسلامی کی صوبہ بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،مخیر حضرات ہمارے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا حکمران سیلاب زدگان کیلئے جمع ہونے والی امداد دیانت واخلاص سے متاثرین ومتاثرہ علاقوں پر خرچ کریں تو بلوچستان کے عوام کی مشکلات اورصوبے کی پسماندگی میں بہت کمی آسکتی ہے ۔حکومتی اداروں میں دیانتدار افراد کی کمی نہیں لیکن انہیں آگے آنے نہیں آنے دیا جارہا ۔
بلوچستان متاثرین کی بحالی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ‘مولانا عبدالحق ہاشمی
Sep 01, 2022