کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ موجود سیلا بی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بلو چستان کے عوام خودکو لا وارث سمجھ چکے ہےں۔ کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کا بنیا دی مقصد جدید معا شی تر قی کے مطابق پا لیساں و اقدامات تجویز وتکمیل کےلئے سو سائٹی و ریا ستی مقتد رہ کی اور ہالنگ کاکام سر انجام دیتے رہنا ہے ۔یہ بات کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کے نذر بڑیچ، عبد المتین اخو نزادہ ، مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ، رضا وکیل، شیرخان خروٹی ایڈو کیٹ و دیگر نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ عوام کے وسائل لوٹنے والے مافیاز کے قبضے میں ہے،محکمہ ایر یگیشن کے پاس واٹر فلو کےلئے کسی قسم کی ماسٹر پا لیسی نہیں، تخریبی سر گر میوں میں ملوث افسرا ن سے عوام کی مدد و معانت ممکن نہیں۔ ۔انہوں نے کہاکہ بین القوامی امداد کو حقیقی مستحقین تک پہنچا نے کےلئے شفا فیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سب سے زیا دہ متاثرہ صوبہ بلو چستان کو تر جیح دی جائے۔
بلو چستان کے سیلاب متاثرین خودکو لا وارث سمجھ چکے:نذر بڑیچ
Sep 01, 2022