گوادر (بیورو رپورٹ) سول سوسائٹی گوادر کی کابینہ کی پریس کلب میں حلف برداری کی تقریب منعقدہوئی۔ تقریب کے مہمان خاص ڈی سی گوادر جمیل احمد بلوچ تھے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اشرف حسین نے سول سوسائٹی کے نئے عہدےداروں محمد جان، کنوینر نذیر احمد،حسنہ بلوچ، اور شکور سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔ اسٹیج سیکرٹری طارق بلوچ نے کہا کہ2021 اور 2022 کو محمد بزنجو اور جیب مجید اور ماجد حسین نے سول سوسائٹی کی بنیاد رکھی اور اپنی ذمہ داری خوش اسلوبی سے انجام دی۔ اس سال سول سوسائٹی کے کنوینر نذیر احمد منتخب ہوئے جبکہ ڈپٹی کنوینر محمد جان اور دیگر کے انتخاب پر ہم ان کو مباکباد پیش کرتے ہیں۔آخر میں سول سوسائٹی کے نئے کنوینر نذید احمد نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ نئی کابینہ اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری سے پورا کرنے کی حتی الامکان کوشش کرے گی۔ مقررین نے سول سوسائٹی کی نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔