ناسانےپاکستان میں سیلاب کے نتیجےمیں بننی والی جھیل کی تصاویرجاری کردیں

 ناسا نے اپنی سیٹلائٹ تصاویرمیں بتایا ہے  کہ پاکستان میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے سندھ کے علاقوں میں دریا کا بہاؤ کناروں سے باہر آگیا اور اس نے وسیع ہوتے ہوئے وقتی طور پر ایک ایسی جھیل کی شکل اختیار کرلی جو 100 کلومیٹر وسیع ہے۔ناسا نے 28 اگست کو موڈس سیٹلائٹ سینسر سے لی گئی تصاویر جاری کی ہیں جس میں موسلادھار طوفانی بارشوں اور دریا کے بیرونی بہاؤ سے پانی کی وسیع مقدار ایک جھیل نما شکل اختیار کرچکی ہے اور سندھ کا ایک وسیع میدانی علاقہ اس کے زیرِ عتاب آگیا ہے۔ناسا کے مطابق یہ تمام علاقہ ایک زخیز زرعی خطہ تھا جو شدید متاثر ہوا ہے۔ناسا کے مطابق 1961ء کے بعد سے پاکستان نے شدید ترین مون سون دیکھا ہے جس کی تصدیق محکمہ موسمیات نے بھی کی ہے

ای پیپر دی نیشن