رکن صوبائی اسمبلی اور دیگر عہدیداروں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ پنجاب سے مزید دو بڑی سیاسی شخصیات نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور سے تعلق رکھنے والے چوہدری اعجاز شفیع نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور باضابطہ پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ننکانہ سے رانا ذوالقرنین اخلاق اور رانا تحسین اخلاق نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔چوہدری اعجاز شفیع خان پور سے تین بار پنجاب اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ جون میں پی پی 199 کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری حفیظ اختر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
پیپیلز پارٹی اور ن لیگ کے کئی رہنماپی ٹی آئی میں شامل
Sep 01, 2022 | 19:03