آئی ایم ایف قرضہ ملنےکےبعد بھی ڈالر کی اڑان نہ تھم سکی

Sep 01, 2022 | 19:45

 کراچی: آئی ایم ایف سے 1.16 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہونےکے باوجود جمعرات کو ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ بڑھ کر 222روپے کی سطح پر آگئے ، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مطلوبہ کمی نہ ہوسکی۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانئیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 1.26 روپے گھٹ کر 217.49روپے کی سطح پر آگئی تھی لیکن کچھ ہی وقفے کے بعد درآمدات کی مد میں ادائیگیوں کے دباو کے باعث ڈالر کی قدر میں ٹھہراو آیا اور مطلوبہ کمی نہ دیکھی جاسکی

مزیدخبریں