ایم کیو ایم حکومت چھوڑنے کے پرتولنے لگی؟

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے اپنی پارٹی کو پی آر سی کے معاملے پر حکومت سے باہر آجانے کا مشورہ دےدیا۔ خواجہ اظہار الحسن نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے پی آر سی کے حوالے سے نئے قانون پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اپنی پارٹی کو حکومت چھوڑنے کا مشورہ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کون ایسے مشورہ دیتا ہے ہمارے حکمرانو کو؟، نئے قانون کے بعد کوئی بھی صوبہ میں داخلہ اور نوکری حاصل کرلے گا، پہلے ہی میں نے تین سال کی شرط پر جعلی پی آر سی پر کیس کیا ہوا ہے، اور اب تو آسانی سے ایک سال کا ثبوت دو اور مزے کرو، یہ عمومی طور پر پورے صوبہ کا مسئلہ ہے، جعلی ڈومیسائل کیس کی طرح صوبہ کے بھائیوں کو جلد سمجھ آجائے گا۔خواجہ اظہار نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ پی آر سی کے معاملے پر حکومت کو خدا حافظ کرنا ہوگا، ہمیں نئے قانون کی ہر حال میں مخالفت کرنی ہوگی، نئے پی آر سی قانون کے تحت پورے صوبے میں کہیں بھی کوئی بھی ایک سال کی رہائش کا ثبوت دے کر پی آر سی حاصل کرسکتا ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ اس معاملے پر عدالت جائیں گے، اگر یہ قانون بن گیا تو سندھ فری انٹری زون بن جائے گا، جہاں آسانی سے ایک سال میں ایک ہی رہائش پر کرایہ نامے جمع کروا کر پی آر سی بنوایا جاسکے گا، یہ سہولت کسی اور صوبہ میں نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...