مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی اپنے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی جہاں اس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک جیسا آپشن متعارف کروادیا۔ ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر ایڈٹ بٹن کا آپشن آویزاں کردیا ہے، جس کے مدد سے صارفین اب اپنی مرضی سے ان پیغامات میں تبدیلی بھی کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر پر ایڈٹ کا آپشن موجود نہیں تھا جس کے باعث صارفین غلطی کی درستی کے لیے پیغام کو حذف کرتے یا پھر اس کی تصیح جاری کرتے۔ اب ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے آسانی کرتے ہوئے پیغام کو ایک معمولی سی غلطی کی وجہ سے ڈیلیٹ کرنے کے بجائے اسے ایڈیٹ کرنے کا آپشن متعارف کروادیا جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار بھی تھا۔
ٹوئٹر نے ایڈٹ بٹن کا آپشن متعارف کردیا
Sep 01, 2022 | 23:26