کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،16 ایل ڈی اے،27 واسا افسروں کی ترقی

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے اور واسا کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں غفران احمد، ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن، ڈپٹی سیکرٹری ہاو ٗسنگ ، ڈائریکٹر ایڈمن ایل ڈی اے، ڈائریکٹر ایڈمن واسا، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے کے 16 اور واسا کے 27 افسران کی ترقیوں کی منظوری دیدی گئی۔دریں اثناء  محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ڈینگی ٹیمیں فیلڈ سے تصاویر پر مبنی ڈینگی ویجیلنس( DVR's) رپورٹ دیتی ہیں۔ جس پر محکموں نے ایکشن لیکر ازالہ کرنا ہوتا ہے۔ لیکن لاہور کے 10زونز میں ایسی 177 شکایات و اطلاعات پر متعلقہ محکموں نے کارروائی نہیں کی۔ فیک ازالہ ظاہر کیا گیا۔ کمشنر نے فیک ڈی وی آر اپلوڈ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔

ای پیپر دی نیشن