تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام 105 ویں سالانہ ’’شہنشاہ بریلی کانفرنس‘

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد طوطلاں والی میں 105 ویں سالانہ ’’شہنشاہ بریلی کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت حضرت خواجہ افتخار الحسن سواگی نے کی جبکہ مہمان خصوصی پیر طریقت حضرت علامہ سید فیض عباس بخاری مہتمم جامعۃ المنیر تھے۔ سعادتِ انتظام مفتی محمد عبد العلیم جلالی نے حاصل کی۔ ’’شہنشاہ بریلی کانفرنس‘‘ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی قدس سرہ العزیز کا ترجمہ قرآن ’’کنز الایمان‘‘ سب سے جامع اور مستند ترجمہ قرآن ہے۔ آپ نے تفسیری مطالب کو بڑی مہارت سے ترجمہ میں سمویا ہے۔ ترجمہء قرآن کنز الایمان لوگوں کو کلام ِ خداوندی کے اسرار و رموز سکھانے کی ایک عظیم درسگاہ ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان بالعموم اور برصغیر کے مسلمانوں پر بالخصوص آپ کے تعلیمی احسانات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن