پاور سیکٹر کے کپیسٹی چارجز مختص ترقیاتی بجٹ سے بھی دگنا ہوگئے

Sep 01, 2023

 اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان کا پاور سیکٹر کپیسٹی چارجز میں پھنس گیا۔ رواں مالی سال کے دوران کپیسٹی چارجز مختص ترقیاتی بجٹ سے بھی دگنا زیادہ ہوگئے۔ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران کپیسٹی چارجز 2010ارب روپے کا تخمینہ ہے جبکہ 10 سالوں میں سالوں میں بجلی گھر کپیسٹی چارجز کی مد میں 8344ارب روپے ہڑپ کرگئے۔ معاہدے کے تحت نجی بجلی گھروں کو اصل پیداوار کے برعکس پیداواری صلاحیت کے تحت ادائیگی کی جاتی ہے، مجموعی بجلی پیداواری لاگت 848ارب روپے تھی جس میں 185ارب روپے کپیسٹی چارجز تھے۔ دستاویزات کے مطابق 2022،23 میں میں مجموعی پیداواری لاگت 2572ارب میں سے کپیسٹی چارجز 1321ارب روپے تھے۔

مزیدخبریں