واپڈا اور وزارت آبی وسائل کی بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت

Sep 01, 2023

 اسلام آباد(نا مہ نگار) واپڈا اور وزارت آبی وسائل نے بجلی کمپنیوں کے ملازمین کوبجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزارت آبی وسائل نے مقف اختیار کیا کہ فری یونٹس ختم کرنے سیکوئی بچت نہیں ہوگی جبکہ نیپرا نے فری یونٹس کی بجائے یوٹیلیٹی الانس دینے کی تجویز دیدی۔خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے بجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی تھی جس کے بعد  نیپرانیفری یونٹس کی بجائے یوٹیلیٹی الانس دینے کی تجویز دے دی۔پاور ڈویژن نے بتایا کہ ریٹائرڈ، حاضر سروس ملازمین (مجموعی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 171) کو ماہانہ 3کروڑ47 لاکھ 58 ہزار 825 فری یونٹس دیے جارہے ہیں، ملازمین کوماہانہ تنخواہ میں فری یونٹس کے برابر رقم دی جائے۔

مزیدخبریں