ویمنز کرکٹ ‘پاکستان ‘جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز آج سے شروع

Sep 01, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)گوْلوٹلو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعہ سے شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز کا ٹائٹل سپانسر ہوگا۔ پے پاک تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی اس سیریز کا پریزنٹنگ سپانسر ہوگا۔سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائیگا جس کے بعد تین اور چار ستمبر کو بقیہ دو ٹی ٹونٹی میچ ہونگے جبکہ آٹھ، گیارہ اور چودہ ستمبر کو تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے یہ تینوں ون ڈے آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہے کہ گوْلوٹلو اور پے پاک کا خواتین کرکٹ کو سپورٹ کرنا خوش آئند ہے ۔

مزیدخبریں