پیاف نے لاہورچیمبر کے آئندہ الیکشن کیلئے حکمت عملی تیارکرلی:فہیم الرحمان سہگل

لاہور (کامرس رپورٹر ) پیٹرن انچیف پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ(پیاف ) میاں انجم نثار اور چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل نے پیاف مجلس عاملہ اراکین سے لاہور چیمبر الیکشن کی ایگزیکٹو باڈی کیلئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل نے کہا ہے کہ پیاف نے لاہورچیمبر کے آئندہ الیکشن کیلئے حکمت عملی تیارکر لی ہے۔متوقع امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔درخوا ستیں دینے کی آخری تاریخ6 ستمبرمقرر کی گئی ہے۔ پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار کی صدارت میںپیاف کور کمیٹی کے ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پیاف لاہور چیمبر کے ا لیکشن میں ہر سال کی طرح تمام سیٹس پر اپنے بہترین اور اہل امیدواروں کو ٹکٹس دے گی۔

ای پیپر دی نیشن