لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے بے سہارا، زخمی اور بیمار جانوروں کے علاج و بحالی کیلئے لاہور میں پہلے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نجی تنظیم کے اشتراک سے بنائے گئے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کا افتتاح کیا، پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کی ہیلپ لائن 03192646257 بھی فعال کر دی گئی ہے۔