سی سی پی او کا دورہ تھانہ جنوبی چھائونی ‘فرنٹ ڈیسک کا معائنہ

لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے تھانہ جنوبی چھاؤنی کا دورہ کیا۔ سی سی پی اونے فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا اورشہریوں کی درخواستوں پر ہونے والی کارروائی کا جائزہ لیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے ناقص صفائی،بے ترتیبی اورلائٹنگ کے ناقص انتظام پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ سی سی پی او لاہور نے حوالات میں بندلوگوں سے بات چیت کی۔سی سی پی او نے ایس ایچ او آفس،انوسٹی گیشن آفس اوردیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔انہوںنے کہا کہ تھانوں میں صفائی ستھرائی سمیت فرنٹ ڈیسک میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ واش رومزکی صفائی اور پولیس ملازمین کے رہنے کیلئے مختص کمروں کو بہتر بنانے کیلئے شب و روز کام کیا جا رہا ہے۔تھانوں کے ورکنگ انوائرمنٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہنگا می بنیادوں پر کام جاری ہے۔ تھانوں میں سہولیات کی فراہمی اور تھانہ کلچر کو بہتر بنانے کیلئے لاہور پولیس مسلسل کوشاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن