بجلی کے بل گھروں میں موت کے پروانے بن کر آ رہے ہیں:عابد حسین صدیقی

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بجلی کے بل گھروں میں موت کے پروانے بن کر آ رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی مجبوری ہے تو اشرافیہ پر ان بجلی کے بلوں اور اس کے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جائے۔ شاہی افسران کے شاہی خرچے کم کیے جائیں عوام کا خون نچوڑنا بند کیا جائے۔ بل ادائیگی کیلئے مائیں، بہنیں زیورات بیچنے پر مجبور ہیں۔ نگران حکومت کا کام نہیں کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کرے۔

ای پیپر دی نیشن