لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم کے ذریعے بچوں پر تشدد اور زیادتی کے کیسز کی روک تھام میں مدد ملے گی۔یہ بات انہوں یونیسف کی جانب سے منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب میں کہی۔ ورکشاپ کا انعقاد چائلڈ پروٹیکشن کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم کے تحت کمیونیکیشن مینجمنٹ کے حوالے سے کیا گیا تھا۔ ورکشاپ میں بچوں کے کیسوں کی کمیونیکیشن مینجمنٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔