یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میںطالبات اوروالدین کی سہولت کیلئے ایگزامی نیشن فسیلٹی سنٹر ، انفارمیشن سینٹرقائم

Sep 01, 2023

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور میںطالبات اوروالدین کی سہولت کیلئے ایگزامی نیشن فسیلٹی سنٹر اور انفارمیشن سینٹرقائم کر دیے ۔سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آغامحمد علی عباس اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرہ نے دونوںمراکز کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرا کاظمی نے کہا کہ ان مراکز کے قیام کا آئیڈیا یونیورسٹی کے مشن کے ساتھ مطابقت رکھتاہے تاکہ طالبات کو بہترین سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

مزیدخبریں