آئی پی پیز کیساتھ کیے معاہدے خودکشی کے مترادف ہیں:حافظ محمد ادریس

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے منصورہ میں نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفت بجلی استعمال کرنے والے اعلیٰ سول و فوجی افسران، عدلیہ کے ججز اور واپڈا کے افسر اور پورا سٹاف جو روزانہ کئی میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، عوام کے ساتھ شدید ظلم ہے۔ آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدے خودکشی کے مترادف ہیں۔ اس سب پر بجلی چور مافیا پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔ ان ظالمانہ حرکتوں اور اقدامات کے نتیجے میں غریب عوام پس گئے ہیں۔ پورے ملک میں جو احتجاج ہو رہا ہے۔ اس کے جواب میں حکمران اور اشرافیہ عوام کو سرخ جھنڈی دکھا کر خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں۔ عوامی طوفان بہت خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے جو صاحب اقتدار طبقات اور خود ملک کیلئے بہت برا شگون ہے۔ پانی سے سستی ترین بجلی پیدا ہو سکتی ہے، مگر نصف صدی سے زائد عرصے میں اس جانب توجہ ہی نہیں دی گئی۔ کالاباغ ڈیم سیاست کی نذر ہو گیا اور اس کے متبادل کوئی حکومت اقدام نہ کر سکی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...