بیوروکریسی کو لوگوں کی ضروریات کیلئے زیادہ ذمہ دار ہونا چاہیے،صدر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سرکاری افسران کو معیاری تربیت فراہم کرنے اور انہیں مسائل کے حل، تیز فیصلہ سازی اور وسائل کے موثر انتظام جیسی ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اچھی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔   انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کو لوگوں کی ضروریات کے لیے زیادہ ذمہ دار ہونا چاہیے اور ملک کو مختلف شعبوں بالخصوص صحت، تعلیم اور کمیونٹی سروسز میں درپیش مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار یہاں ایوان صدر میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی) کے بورڈ آف گورنرز کے 23 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران صدر نے سرکاری ملازمین کو تحقیق اور معیاری تربیت فراہم کرنے کے لیے مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...