اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایچ ای سی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل کی تعیناتی کا 31 جولائی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔جسٹس بابر ستارکی عدالت سے تعیناتی نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت کے جاری تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں کہنا ہے تعیناتی قانون کے مطابق نہیں ہے۔
ایچ ای سی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل
Sep 01, 2023