اسلام آباد ا(انٹرویو:رانا فرحان اسلم)نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ وثقافت جمال شاہ نے کہا ہے ثقافت قوموں کی پہچان اور خطہ ء زمین سے تعلق کا ثبوت ہے عالمی سطح پر پاکستان کی ثقافت کے اعتراف کیلئے دنیا کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کرانا ہوگا دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارت خانوں میں کلچر اتاشی کی تعیناتی عمل میں لا کراسے فعال کرنا ہوگا یوتھ انگیجمنٹ پروگرام پر کام ہورہا ہے جلد لانچ کردیا جائیگا نوجوان ہمارا مستقبل درست سمت کیجانب انکی راہنمائی انتہائی ضروری ہے نوجوانوں کی تعلیم وتربیت سے ملک وقوم کا مستقبل روشن اور مہذب معاشرے کا قیام عمل میں آسکتا ہے 2016ء میں کلچر پالیسی تشکیل دی تھی اس پر مکمل عملدرآمد سے مثبت نتائج حاصل ہونگے فنکاروں کی فلاح وبہبود اور باعزت طریقے سے انہیں معاش کی فراہمی اولین ترجیح ہے وطن عزیز پر قربان ہونیوالے شہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ’’باغ شہداء ‘‘ کا منصوبہ شروع ہوچکا جلد تکمیل ہو جائیگی ان خیالات کا اظہار نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ وثقافت جمال شاہ نے ’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔