گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹرحیدر اشرف کی سربراہی میں ویڈیو لنگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں ریجن بھر کے سی پی اواورڈی پی اوز نے شرکت کی۔ریجنل پولیس آفیسرڈاکٹر حیدر اشر ف نے ریجن بھر میں انسپکٹر جنر ل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے پیش نظرمنشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا۔آر پی او نے کہا کہ منشیات فروشوں اور ایکٹو کریمنلز کی موجودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کو جاری رکھتے ہوئے نوجوان نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ فراہم کرنے میں اپنا پھر پور کردار ادا کریں۔سکولوں اور کالجوں میں منشیات کے حوالے سے آگاہی مہم اور لیکچرز کا انعقاد کیا جائے۔ آر پی اونے کہاکہ منشیات کے مین ڈیلروں کے گرد گھیر تنگ کرتے ہوئے انہیں پابند سلاسل کیا جائے۔
کریمنلز کی موجودگی کسی صورت برداشت نہیں :ڈاکٹرحیدراشرف
Sep 01, 2023