گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنرنے الیکٹرانک فائل آٹومیشن سسٹم کا افتتاح کردیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ/و وزیرآباد فیاض احمد موہل نے ڈپٹی کمشنر دفتر اور دیگر سرکاری محکموں میں الیکٹرانک فائل آٹومیشن سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اب ڈپٹی کمشنر دفتر سے کاغذات کی بجائے الیکٹرانک فائلیں متعلقہ محکموں کو پی آئی ٹی بی ڈیش بورڈ کے ذریعے فوری منتقل ہوں گی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ ای فائل اینڈ آفس آٹومیشن نئے اور جدید دور کا آغاز ہے جس سے عوام الناس تک حکومتی سروسز کی فراہمی مزید شفاف اورآسان ہوگی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کے ویژن کے مطابق دفتری امور، فائل سسٹم کو مینول سے مکمل کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے الیکٹرانک فائل اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کے تحت چلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ آج سے ڈپٹی کمشنر دفتر کی تمام برانچوں، ڈپٹی کمشنر دفتر سے ضلع کے تمام محکموں کے درمیان فائلوں کو آن لائن سنڈ اور ریسیو کیا جائے گا۔ جس سے نہ صرف سروسز کی فراہمی میں تیزی آئے گی بلکہ شفافیت سے اداروں پر عوام الناس کا اعتماد بحال ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن