گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب اور گفٹ فلم اینڈ تھیٹر کمپنی (GFTC)گفٹ یونیورسٹی کے اشتراک سے اسٹیج ڈرامہ 'لالی ' 2 ستمبر کو آرٹس کونسل ہال شیخوپورہ روڈ دن 12 بجے پیش کیا جا رہا ہے جس کو نامور لکھاری و ماہر تعلیم ڈاکٹر تیمور کیانی نے تحریر کیا ہے، فرخ حمید اس کے ڈائریکٹر ہیں جبکہ گفٹ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔'لالی'کو 26 ویں ڈرامہ فیسٹیول منعقدہ الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں بیسٹ ڈرامہ ایوارڈ سے نوازا گیا،تمام شہریوں کیلئے انٹری بالکل فری ہوگی۔