بچوں کیلئے کمیونیکشن سکلز بہت اہمیت رکھتی ہیں:منصور اختر غوری

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) عالمی یوم خواندگی 2022ء کے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ ضلع گوجرانوالہ میں جاری ہے ،گورنمنٹ نان فارمل پرائمری سکول، نصر ٹاؤن، لدھیوالہ وڑائچ میں نان فارمل سکولوں کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا، جس کا موضوع ’’تعلیم ہمارے لیے کیوں ضروری ہے‘‘رکھا گیا، جس میں مختلف سکولوں کے بچوں نے تقاریرکیں اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا، تقریب کے آغاز میں تلاوت اور نعت کے بعد سکول کے بچوں نے ملی نغمہ پر خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کیا ،جج کے فرائض شفاقت علی، شاہد محمود اور محمدعرفان نے سرانجام دیئے جبکہ پروگرام کوآرڈینیٹر مدثر حسین نے تقریب کے شاندارانتظامات کیے ،منصور اختر غوری ڈسٹرکٹ اپجوکیشن آفیسر (لٹریسی) تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں کمیونیکشن سکلز بہت اہمیت رکھتی ہیں، تعلیم کیساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی شخصیت کو نکھارتی ہیں،کل انہی بچوں نے معاشرے کا سامنا کرنا ہے ، آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن