پرائیویٹ سکولز و کالجزایسوسی ایشنزنے زائد بجلی بلوں کیخلاف جماعت اسلامی کی اپیل پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی

ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز و کالجزایسوسی ایشنز کے صدور نے ظالمانہ بجلی کے بلوں کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر2ستمبرکے ملک گیرہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔ نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن (نافع)پاکستان کے زیر اہتمام (آج)2ستمبر کوشٹر ڈاؤن ہڑتال کے سلسلے میں پاکستان پرائیویٹ ایسوسی ایشنز کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نافع پاکستان کے ذمہ داران محمدابراہیم(ڈپٹی ڈائریکٹرنافع پاکستان)،محفوظ خان(ریجنل ڈائریکٹر نافع خیبر شمالی)،حافظ شہبازشاہین(ریجنل ڈائریکٹر نافع وسطی پنجاب)،انتصاراحمدخان غوری(ڈائریکٹر نافع سندھ)،نورالدین غلزئی(ریجنل ڈائریکٹر نافع جنوبی پنجاب)،طاہرنعیم صدیقی(سیکرٹری جنرل نافع جنوبی پنجاب)اور ڈاکٹرسعیدآفتاب(ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر نافع فیصل آباد)نے شرکت کی جبکہ پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشنز کے صدور میں مرزا کاشف (آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن پاکستان)،عقیل رزاق (HOPE خیبر پختونخو) نظرحسین(نیشنل ایجوکیشن کونسل پاکستان)،ظفراقبال(آل پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا)،فریدخان بنگش(فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولزپنجاب)،ساجدعلی چوہدری (پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اینڈ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن)، جعفر حسین بھٹہ(پیف پارٹنر اتحادپنجاب)،چودھری عبدالصمد صائم ایڈووکیٹ(آواز ایسوسی ایشن آف پاکستان)،میاں اظہار الحق(پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب)،پرویزہارون(پاکستان پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن،سندھ)،محمدحنیف جدون(الائنس آف پرائیویٹ سکولز سندھ)، محمداقبال(پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن آزادکشمیر)،افتخار آزاد(آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن)، خالد کھوکھر(آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن)،ڈاکٹررحیم الدین(صدرچیمبرآف کامرس جنوبی پنجاب)اورمحمد نواز پندرانی (آل بلوچستان پروگریسیو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن)،زبیر عباسی(پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر)،علی رضا(چیمبرآف کامرس)،نصرت محمود(پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن شاہ کوٹ)،ثنا اللہ مغل(پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کراچی)کے علاوہ اجلاس میں شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن